جسٹ قوالی ٹور 2018: راحت فتح علی کا دنیا بھر میں قوالی محافل کا اعلان

شہنشہاہ قوال نصرت فتح علی خان کے بھتیجے اور شاگرد راحت فتح علی خان—فائل فوٹو

پاکستان کے معروف قوال و گلوکار راحت فتح علی خان نے دنیا کے کونے کونے میں قوالی کی محفلیں سجانے کا اعلان کردیا۔

شہنشہاہ قوال نصرت فتح علی خان کے بھتیجے اور شاگرد راحت فتح علی خان نے کراچی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ دنیا بھر میں 100 سے زائد قوالی کی محفلیں سجائیں گے ۔

راحت فتح علی کے مطابق جن ممالک میں قوالی کی محفلیں سجیں گی، ان میں امریکا،کینیڈا، برطانیہ، دبئی، بحرین، عمان، قطر، ترکی، مراکش، جنوبی افریقہ، کینیا، بنگلا دیش اور سعودیہ عرب شامل ہے۔

واضح رہے کہ نصرت فتح علی خان سعودیہ عرب میں پہلی مرتبہ محفل قوالی کی رونق بکھیریں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ اس کی تھیم ’جسٹ قوالی ٹور 2018 ‘ رکھی گئی ہے کیونکہ وہ یہ سال قوالی کے نام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس قوالی ٹور کا آغاز پاکستان سے کیا جائے گا اور بعدازاں دیگر ممالک میں قوالی کی محفلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

گفتگو کے دوران راحت فتح علی نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور تمام ممالک سے قوالی کا ٹیلنٹ سامنے آئے جب کہ رئیلٹی شو سے جو ٹیلنٹ سامنے آئے اسے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اکثر ٹیلنٹ شوز کے بعد سامنے آنے والے باصلاحیت فنکاروں کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں دیا جاتا، تاہم وہ چاہتے ہیں کہ اگر کوئی شو میں پوزیشن حاصل کرے تو اسے اس حساب سے پلیٹ فارم دیا جائے۔

مزید خبریں :