20 جولائی ، 2012
کراچی…این جی ٹی…کتے اور بلیوں کی آپس میں دوستی ذرا کم ہی ہوتی ہے۔۔۔حال ہی میں ایک ویڈیو میں کتے کو بلی کا بچہ ایک آنکھ نہیں بھارہا،لیکن ننھاکٹن ہے کہ اسے تنگ کرنے سے باز ہی نہیں آرہا۔ اس ویڈیو میں نظر آنیوالا پالتو کتا آرام کررہا ہے لیکن بلی کا بچہ کتے کے آرام میں مسلسل خلل پیدا کر رہا ہے ۔ بس پھر کیا تھا دونوں آپس میں لڑ پڑے تاہم بلی کے بچے نے بھی دو گنی جسامت کے مالک کتے کے سامنے قطعاً ہار نہ مانی اور یکے بعد دیگرے اس پر اپنے ننھے پنجوں سے وار کرتا نظر آیا۔