پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ’ٹک ٹاک‘ کا ٹریلر جاری

ایک وقت تھا کہ جب پاکستان میں بچوں کے لیے اینیمیٹڈ فلمیں بنائے جانے کا تصور ہی نہیں تھا لیکن اب وہ دور گزر چکا کیونکہ نئی پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ’ٹک ٹاک‘ کا ٹریلیر جاری کردیا گیا۔

اینیمیٹڈ فلم ’ٹک ٹاک‘ کے ٹریلر لانج کی تقریب کراچی میں سجائی گئی جس میں آوازوں کا جادو چلانے والے اداکار احسن خان، علی خان اور دیگر نے شرکت کی۔

فلم کی کہانی ایک ایسی مہم کے گرد گھومتی ہے جس میں مرکزی کردار اپنے استاد کے ساتھ مل کر اپنے مقصد کے لیے تاریخ کو تبدیل کرنے کے خلاف جنگ لڑتا ہے۔

فلم میں بچے پاکستان کے عظیم ہیروز اور ان کے کارنامے دیکھ سکیں گے۔

یہ فلم 23 مارچ کو ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :