صحت و سائنس
03 فروری ، 2012

پی آئی سی میں آئسو ٹیب کے 93 نمبر بیچ کا ریکارڈ موجود نہیں، ذرائع

پی آئی سی میں آئسو ٹیب کے 93 نمبر بیچ کا ریکارڈ موجود نہیں، ذرائع

لاہور … پی آئی سی میں آئسو ٹیب کے 93 نمبر بیچ کا ریکارڈ موجود نہیں، برطانوی لیبارٹری میں آئسو ٹیب کے 93 نمبر بیچ میں اینٹی ملیریا تصدیق ہوئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق پی آئی سی میں ہلاکتوں کا باعث بننے والی دوا آئسو ٹیب کے 93 نمبر بیچ کا ریکارڈ موجود نہیں اور برطانوی لیبارٹری میں اسی بیچ میں اینٹی ملیریا کی تصدیق ہوئی تھی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جن لوگوں نے آئسو ٹیب واپس کی ہے ان کے پاس 93 نمبر بیچ کی دوا ہے اور یہ دوا انہیں اسپتال سے دی گئی تھی لیکن پی آئی سی کے پاس اس کا ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے۔

مزید خبریں :