اسنیپ چیٹ میں بھی دوستوں کو ٹیگ کرنا ممکن

ٹیگ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے @ لکھ کر صارف کا نام درج کرنا ہوگا—.فائل فوٹو 

فیس بک اور انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ اب اسنیپ چیٹ اسٹوری میں بھی دوسروں کو ٹیگ کرنا جلد ہی ممکن ہوجائے گا۔

ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق اسنیپ چیٹ کمپنی نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ جلد ہی صارفین اسٹوریز میں ایک دوسرے کو ٹیگ کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق صارفین ٹیگ فیچر کی مدد سے ویڈیوز اور تصاویر میں اپنے دوستوں کو مینشن کرسکیں گے اور انہیں بتا سکیں گے کہ وہ ان کے لیے خاص ہیں۔

ٹیگ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے @ لکھ کر صارف کا نام درج کرنا ہوگا، جیسا کہ فیس بک اور انسٹاگرام میں کیا جاتا ہے، اس کے ساتھ بٹموجیز کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 اسکرین شاٹ—.

جیسے ہی صارف اپنی اسنیپ چیٹ اسٹوری میں کسی دوست کو ٹیگ کرے گا، ٹیگ ہونے والے صارف کے پاس ایک نوٹیفکیشن چلا جائے گا۔

فی الحال ٹیگ فیچر آزمائشی مراحل میں ہے، جسے جلد ہی تمام صارفین کے لیے متعارف کروا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسنیپ چیٹ میں’150 فیس لینس‘ ٹیمپلٹس کا اضافہ بھی کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :