اینکر پرسن شاہد مسعود نے سپریم کورٹ سے تحریری معافی مانگ لی


زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ کرنے والے اینکر پرسن شاہد مسعود نے سپریم کورٹ سے تحریری معافی مانگ لی۔

شاہد مسعود کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری معافی نامے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کی فائنڈنگز پر کوئی مقدمہ نہیں لڑنا چاہتا۔

اینکر پرسن نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

گزشتہ سماعت کے موقع پر چیف جسٹس نے شاہد مسعود سے کہا تھا کہ آپ کی معافی کا وقت گزر چکا ہے اور آپ کو نتائج بھگتنا ہوں گے جبکہ اینکر پرسن شاہد مسعود نے بھی کسی صورت معافی نہ مانگنے کا دعوی کیا تھا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے قصور کی ننھی زینب کے قاتل عمران کے متعدد غیر ملکی بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ کیا تھا جس کا سپریم کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔

جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں اینکر پرسن شاہد مسعود کے تمام الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا تھا۔

مزید خبریں :