دنیا
Time 11 مارچ ، 2018

چین کی پارلیمنٹ نے دو بار صدر بننے کی حد ختم کر دی

—فوٹو: سیٹس نیوز

چین کی پارلیمنٹ نے دوبار صدر بننے کی حد ختم کردی ہے جس کے بعد صدر ژی جن پنگ تاحیات صدر رہ سکیں گے۔

چینی آئین کے مطابق ایک شخص مسلسل دو بار ہی 5,5 برس کی مدت کے لیے صدر منتخب ہو سکتا تھا۔

لیکن اب چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے صدر بننے کی حد ختم کر دی ہے جس کے بعد موجودہ صدر ژی جن پنگ چین کے تاحیات صدر رہ سکیں گے۔

پارلیمنٹ میں اس آئینی تجویز کی منظوری کی حمایت میں 2 ہزار 958 ووٹ اور مخالفت میں 2 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 3 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

یاد رہے کہ ژی جن پنگ کی صدارت کی پہلی مدت رواں برس ختم ہونے والی ہے، موجودہ نظام کے تحت صدر شی جن پنگ کی مدت صدارت 2023 کو ختم ہونا ہے۔

چین کے موجودہ صدر ژی جن پنگ کو جدید چین کے بانی ماؤزے تنگ کے بعد ملک کا طاقتور ترین رہنما تصور کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :