اسمارٹ فون چارج کرنے والی ٹیبل نے بھی حقیقت کا روپ دھار لیا

انتہائی سادہ دِکھنے والی یہ ٹیبل کمرے کو سجانے کے ساتھ ساتھ فون چارج کرنے میں بھی مدد دے گی—۔ویڈیو اسکرین گریب

اب اسمارٹ فون کو چارج کرنے کے لیے پورے گھر میں چارجر یا ڈیٹا کیبل ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں رہے گی، کیونکہ فون چارج کرنے والی ٹیبل نے بھی اب حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔

میش ایبل کی ایک رپورٹ کے مطابق 'فون سیلزمین' نامی کمپنی نے بانس کی بنی وائرلیس ٹیکنالوجی سے لیس ایک ٹیبل متعارف کروائی ہے، جو فون کو چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس ٹیبل کو 'فَرنی قی بامبو وائرلیس چارجنگ سائیڈ ٹیبل' (FurniQi Bamboo Wireless Charging Side Table) کا نام دیا گیا ہے، جس میں بلٹ اِن چارجر موجود ہے۔

اس ٹیبل کی موجودگی کی وجہ سے آپ کو پورے گھر میں چارجر تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، آپ کو بس یہ کرنا ہوگا کہ اسمارٹ فون کو ٹیبل پر رکھ دیں اور چارج ہونے پر نکال کر استعمال کریں۔


پہلی نظر میں دیکھنے پر آپ کو یہ ایک عام سی ٹیبل نظر آئے گی، لیکن یہ کسی سائنس فکشن فلم میں دکھائی گئی ٹیکنالوجی سے کچھ کم نہیں۔

اس ٹیبل کو بیڈ کی سائیڈ پر یا صوفوں کے ساتھ رکھا جاسکتا ہے، انتہائی سادہ دِکھنے والی یہ ٹیبل کمرے کو سجانے کے ساتھ ساتھ فون چارج کرنے میں بھی مدد دے گی۔

اس ٹیبل کی قیمت 199 ڈالر (تقریباً 22 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

مزید خبریں :