25 مارچ ، 2018
کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 3 کا فائنل کل نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں شرکت کےلیے شائقین جہاں بے تاب ہیں وہیں ٹکٹ خریدنے والے درست گائیڈ لائن نہ ملنے سے پریشان ہیں لیکن جیونیوز نے فائنل کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے گائیڈ لائن جاری کردی ہے جس سے شائقین کرکٹ بآسانی اسٹیٹڈیم تک پہنچ سکتے ہیں۔
شائقین کرکٹ کے لیے شہر کے 8 مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی روڈ پر وفاقی اردو یونیورسٹی اور اس کے گراؤنڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔
کشمیر روڈ پر کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں بھی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔
ڈالمیا روڈ پر غریب نواز فٹبال گراونڈ میں بھی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔
انتخاب عالم، نسیم الغنی، اقبال قاسم، محمدبرادرز اور وسیم باری انکلوژرزکے ٹکٹ ہولڈرز یونیورسٹی روڈ، اردو یونیورسٹی اور اس سے متصل گراؤنڈ میں پارکنگ کریں۔
اردویونیورسٹی کی پارکنگ سے شٹل سروس شائقین کو ایکسپو سینٹرتک پہنچادےگی اور ایکسپو سینٹر سے شائقین کو پیدل چل کر نیشنل اسٹیڈیم تک آناہوگا۔
ماجدخان، ظہیرعباس، عمران خان، فضل محمود اور جاویدمیانداد انکلوژرکے ٹکٹ ہولڈرز ڈالمیاروڈ پر فٹبال گراؤنڈ میں پارکنگ کریں گے تو انہیں کم پیدل چلنا پڑے گا۔
ڈالمیا روڈ پر فٹبال گراؤنڈ سے جنرل کالونی تک شٹل سروس چلائی جائے گی۔ جنرل کالونی سےکم پیدل چل کرشائقین اسٹیڈیم میں اپنے انکلوژر تک پہنچ سکیں گے۔
وقارحسن،آصف اقبال، وسیم اکرم، حنیف محمد اور قائد انکلوژرکے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے کشمیر روڈ پر کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کی پارکنگ بہتررہےگی۔
کےایم سی کمپلیکس سے شٹل میں بیٹھ کرآغا خان اسپتال کےگیٹ نمبر3 پراتریں گے۔ آغاخان اسپتال کےگیٹ نمبر 3 سے شائقین کم پیدل چل کر اپنے انکلوژر تک پہنچ سکیں گے۔