23 جولائی ، 2012
لاہور … چیف ایگزیکٹو لیسکو شرافت علی سیال کا کہنا ہے کہ لیسکو کی حدود میں بلاوجہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی، کوشش کی جا رہی ہے کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ ہو۔ جیو سے گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو لیسکو شرافت علی سیال کا کہنا تھا کہ پیر، منگل اور بدھ کو گیس کی سپلائی بند رہتی ہے، بجلی کے سسٹم پر لوڈ کئی گنا بڑ ھنے سے ٹرپنگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوور لوڈڈ فیڈرز کو مقررہ وقت سے زائد بند نہیں رکھا جائے گا، ہم مانیٹرنگ کر رہے ہیں، اگر کسی نے لاپرواہی کی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا تھا کہ اس بات کی کوشش کی جا رہی ہے کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ ہو۔