Time 30 مارچ ، 2018
پاکستان

وزیراعظم، چیف جسٹس ملاقات کو متنازع نہ بنایا جائے: فضل الرحمان


اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کو متنازع نہ بنایا جائے۔

میڈیا سے گفتگو میں ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بڑے ملتے ہیں تو اس سے مثبت نتائج کی امید رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم سے صوبوں کو بااختیار بنانا قومی مطالبہ ہے، ترمیم میں مختلف شعبوں میں عمل درآمد پر رکاوٹیں دور کی جائیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صوبوں کے اختیارات کے فلسفے کو تحلیل کرنے کے حق میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کے قتل کے بعد اسلام آباد میں دھرنا دیا گیا، فاٹا سپریم کونسل مطالبات کی منظوری پر عمل کا مطالبہ کرتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کونسل نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلاکر حکمت عملی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :