پاکستان
Time 16 اپریل ، 2018

جنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات

فوٹو: فائل

لاہور: جنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان لاہور میں ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی نے لاہور میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنما خسرو بختیار کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب کے لوگوں میں احساس محرومی کو ہوا دی، مختلف سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے ملک میں نیا صوبہ ضرور بنے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خسرو بختیار کا اصل مقام پی ٹی آئی ہی ہے۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ پیر کو دن گیارہ بجے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے دو اہم شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کا دعویٰ کیا ہے جب کہ شیخوپورہ سے مسلم لیگ (ن) کے باغی ایم این اے بلال ورک تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ 9 اپریل کو پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے 6 قومی اور 2 ارکان صوبائی اسمبلی نے مستعفی ہوکر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ 

رکن قومی اسمبلی خسرو بختیار نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بلخ شیر مزاری اس محاذ کے سرپرست ہوں گے۔

نئے صوبے کی تحریک میں طاہر اقبال، رانا محمد قاسم، باسط بخاری، سردار دریشک، چوہدری سمیع اللہ، سلیم اللہ چوہدری اور طاہر بشیر چیمہ بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :