07 مئی ، 2018
اسلام آباد: پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں سمیت فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا۔
وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں بادل خوب جم کر برسے جس کے بعد گرمی کی شدت کا خاتمہ ہوگیا جب کہ پنجاب کے صدر مقام لاہور، جھنگ، حافظ آباد میں بھی بارش ہوئی۔
خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل خوب برسے جس کے بعد موسم سہانا ہونے کے ساتھ گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔
محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
سکرنڈ میں 45، دادو 44، حیدرآباد 40، کراچی 36، کوئٹہ 32، اسلام آباد 28، گلگت 23، مظفرآباد 26، پشاور 30، چترال 22 اور مری میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔