کیا ٹوئٹر میں ڈائریکٹ میسج فیچر شامل ہونے جارہا ہے؟

ٹوئٹر کی جانب سے ڈائریکٹ میسج فیچر شامل کرنے کی رپورٹس پر کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا گیا—.فوٹو/ بشکریہ ٹیک کرنچ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین صرف ٹوئیٹس کے ذریعے ہی دیگر لوگوں سے بات یا اپنا پیغام پہنچا سکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ کہ ٹوئٹر میں دوسرے لوگوں سے براہ راست چیٹ کرنے کے لیے میسجز فیچر بھی شامل ہونا چاہیے۔

اور اب رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ ٹوئٹر کا ڈائریکٹ میسج فیچر آزمائشی مراحل میں ہے جسے جلد متعارف کروا دیا جائے گا۔

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے چرچے اُس وقت شروع ہوئے جب کپمیوٹر سائنس کی ایک طالبہ جین منچن وانگ نے ٹوئیٹ کی کہ ٹوئٹر پر ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ‘ خفیہ ڈائریکٹ میسج فیچر پر کام کیا جارہا ہے۔

اس فیچر کی مدد سے ایک صارف دوسرے صارف سے براہ راست پرائیوٹ چیٹ کر سکتا ہے، جس میں سخت پرائیویسی کا انتظام کیا جائے گا یعنی دونوں صارفین کے درمیان ہونے والی گفتگو تک کپمنی کو رسائی نہیں ہوگی۔

لیکن فی الحال اس فیچر کے حوالے سے کوئی آفیشل بیان نہیں سامنے آیا ہے البتہ ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے جین منچن وانگ کی اس ٹوئیٹ پر خاموش رہنے کے ایموجی سے جواب دیا۔

واضح رہے کہ 2015 میں صحافی ایڈورڈ اسنوڈن نے ڈائریکٹ میسج فیچر کے حوالے سے سوال کیا تھا۔

جس پر سی ای او جیک ڈورسی نے جواب دیا کہ ہم اس بارے میں سوچیں گے۔   

اب ٹوئٹر میں نئے فیچر کے شامل ہونے کی امید تو کی جا سکتی ہے لیکن اس حوالے سے اب تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

مزید خبریں :