Time 23 مئی ، 2018
پاکستان

نیب کی ای او بی آئی انتظامیہ کےخلاف انکوائری کی منظوری

نیب کسی سے انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا، چیئرمین نیب—فائل فوٹو۔

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) ایگزیکٹو بورڈ نے ای او بی آئی انتظامیہ اور بینک آف پنجاب کے افسران کےخلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔

ای اوبی آئی انتظامیہ پر 3 ارب 80 کروڑ روپے کے شیئرز بینک آف پنجاب میں غیرقانونی طور پر خریدنے کا الزام ہے۔

نیب ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں سابق وزیراعظم شوکت عزیزاور لیاقت جتوئی کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ۔

اس کے علاوہ ایئر مارشل (ر) شاہد حامد کے خلاف ریفرنس جبکہ میٹرو پروجیکٹ ملتان کے لیے غیرقانونی زمین خریدنے، ٹھیکہ دینے کے مبینہ الزام کی تحقیقات کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش کررہا ہے، نیب کسی سے انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ نیب افسران کرپشن فری پاکستان کے لیے بھرپور کاوشیں کررہے ہیں، تمام شکایات، انکوائریاں اور تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائی جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان اور پاکستان کے عوام سے ہے۔

مزید خبریں :