29 مئی ، 2018
واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی واشنگٹن پہنچ گئے، جہاں آج وہ پاکستانی سفیر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
واشنگٹن آمد پر ڈپٹی چیف آف مشن رضوان سعید شیخ نے پاکستان کے نامزد سفیر کا استقبال کیا۔
علی جہانگیر صدیقی کو اعزاز احمد چودھری کی جگہ امریکا میں پاکستان کا سفیر نامزد کیا گیا تھا۔
اعزاز چودھری 29 مئی کو پاکستانی سفیر کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔
علی جہانگیر صدیقی چند ہفتوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سفارتی دستاویز پیش کریں گے۔
سفارتی دستاویز پیش کرنے کے بعد علی جہانگیر سفیرکے طور پر کام کرسکیں گے۔