30 مئی ، 2018
پاکستان کی معروف میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ نبیلہ مقصود رواں برس کے آئیفا ایوراڈز کے لیے آفیشل اسٹائلسٹ بن گئیں ہیں۔
اس سال آئیفا ایوراڈز کا میلہ بنکاک میں 22 جون کو سجے گا جہاں بالی وڈ کے نامور اسٹارز جلوے بکھیرے گے جس کے لیے تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔
نبیلہ مقصود بھی آئیفا ایوارڈز کے لیے اپنی 75رکنی ٹیم کے ساتھ اس وقت بنکاک میں تیاریوں میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ نبیلہ مقصود کے میک اپ برانڈز این جینٹس اور زیرو میک اپ کو آئیفا ایوارڈز نے آفیشل ہیئر اور میک اپ پارٹنرز اعلان کیا ہے۔