Time 13 جون ، 2018
کھیل

فٹبال ورلڈ کپ کا بخار پوری طرح لیاری کے شائقین پر سوار

لیاری میں داخل ہوتے ہی پرچموں کی بہار نظر آتی ہے، کوئی برازیل کا مداح ہے تو کوئی جرمنی کا— فوٹو : سوشل میڈیا

کراچی: یوں تو فٹبال ورلڈ کپ کا جنون پاکستان بھر میں سر چڑھ کر بول رہا ہے لیکن فٹبال کے بخار نے کراچی کے علاقے لیاری والوں کو پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

لیاری میں داخل ہوتے ہی ہر گھر پر کسی نہ کسی ملک کا جھنڈا لگا نظر آئے گا۔ کوئی ارجنٹائن کا دیوانہ ہے تو کوئی جرمنی کا پرستار۔

جس ملک کے سب سے زیادہ فین ہیں وہ جھنڈوں کی تعداد کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ برازیل ہے، کہیں کہیں تو لگ رہا ہے کہ یہ برازیلین بستی ہی ہے۔

میگا ایونٹ میں شامل ٹیموں سے ملتی جلتی ٹی شرٹس بھی منظرعام پر آگئیں ہیں۔

مصری فٹبال ٹیم کے کنگ محمد صلاح کی جرسی ہاتھوں ہاتھ بک رہی ہئ جبکہ صلاح کے نام اور نمبر والی شرٹس کی مارکیٹ میں قلت ہوگئی ہے۔

کراچی میں ورلڈ کپ فٹبال کی رنگینیاں بڑھنے لگی ہیں، دکانوں پر مختلف ٹیموں کی جرسیاں فروخت ہورہی ہیں اور خریداروں کا ہجوم بھی بڑھنے لگا ہے۔

کوئی میسی کی شرٹ لے رہا تو کوئی رونالڈو کی اور کوئی جرمن ٹیم کا دیوانہ ہے۔

فٹبال کے مصری کنگ محمد صلاح کی شرٹوں کی مانگ بڑھ گئی ہے، دکانوں پر ان کے نام اور نمبر کی جرسیاں غائب ہوگئی ہیں۔

مارکیٹ میں سب سے زیادہ بکنے والی شرٹس برازیل، جرمنی اور ارجنٹائن کی ہیں۔

میگا ایونٹ کے لیے 10 لاکھ سے زائد سیاح روس پہچنا شروع ہوگئے ہیں اور سب کی ایک ہی خواہش ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں فیورٹ ٹیم اور فیورٹ اسٹارز کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔

ٹورنامنٹ میں شائقین کی دلچسپی کا عالم یہ ہے کہ ایونٹ کی ایک لاکھ اضافی ٹکٹیں صرف ایک گھنٹے میں فروخت ہوگئیں جبکہ اب تک ٹورنامنٹ کی 25 لاکھ ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب ایونٹ کی تیاری کیلئے روس، پرتگال، اسپین سمیت دیگر ٹیموں نے سخت ٹریننگ شروع کردی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2018 میں مقابلوں کا آغاز 14 جون سے ہوگا اور افتتاحی میچ میں میزبان روس اور سعودی عرب کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

مزید خبریں :