26 جولائی ، 2012
لندن…لندن اولمپکس میں سونے کا تمغہ کوئی بھی جیتے لیکن سب سے بڑی فاتح برطانوی معیشت ہوگی کیوں کہ ان مقابلوں سے برطانیہ کو چار سال میں 13 ارب پاوٴنڈز یا 20 ارب ڈالرکا فائدہ ہوگا۔ 13 ارب پاوٴنڈز میں سے 6 ارب پاوٴنڈز کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی صورت میں برطانوی معیشت میں آنے کی توقع ہے۔لندن میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں بڑے پیمانے پر سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔اس کے علاوہ اسپانسرشپ کے معاہدوں اور برطانیہ میں کاروبار کے مواقعوں کی تشہیر کے ذریعے بھی معیشت کو خاطرخواہ فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔ایک بین الاقوامی سروے کے مطابق برطانیہ میں 61 فیصد افراد کا خیال ہے کہ اولمپکس مقابلوں سے برطانیہ میں سرمایہ کاری میں بہت اضافہ ہوگا