دنیا
Time 16 جون ، 2018

افغان صوبے ننگرہار میں خودکش دھماکا، 25 افراد ہلاک

یہ دھماکا ایک ایسے موقع پر کیا گیا جب افغان حکومت اور طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا—رائٹرز۔

کابل: افغان صوبے ننگرہار میں افغان سیکیورٹی اہلکاروں اور طالبان کی عید ملن کے دوران دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترجمان گورنر ننگرہار کے مطابق دھماکا خودکش تھا جو عید کے موقع پر ایک ایک تقریب کے دوران ہوا جہاں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور طالبان موجود تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ایک افغان سیکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکے کے پیچھے داعش کا ہاتھ ہے۔

یہ دھماکا ایک ایسے موقع پر کیا گیا جب افغان حکومت اور طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔

2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان نے غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کیا۔ داعش اس جنگ بندی کا حصہ نہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق ملکی وزر داخلہ نے بھی عید کے موقع پر طالبان جنگجوؤں سے ملاقات کی جبکہ غیر مسلح طالبان نے کئی شہروں میں افغان سیکیورٹی اہلکاروں کےساتھ عیدمنائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان اور افغان سیکیورٹی اہلکار گلے ملے اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔

دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے حکومت کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا۔

ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ان کے اعلان میں افغان صدر نے طالبان سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی جنگ بندی میں توسیع کردیں۔

مزید خبریں :