کاروبار
26 جولائی ، 2012

پولٹری مصنوعات افغانستان برآمد پر پابندی،قیمت میں 42روپے کمی

پولٹری مصنوعات افغانستان برآمد پر پابندی،قیمت میں 42روپے کمی

پشاور…پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے مرغی کی افغانستان برآمد پر پابندی کے باعث پشاور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بیالیس روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے دو روز قبل افغانستان مرغی لے جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔مقامی مارکیٹ میں اس فیصلے کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور گزشتہ دو روز کے دوران پشاور میں مرغی کے گوشت کی قیمت ایک سو بیانوے روپے فی کلو سے کم ہوکر ایک سو پچا س روپے فی کلو تک آگئی ہے۔دوکانداروں کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی مرغیوں کی افغانستان برآمد پر پابندی کے باعث ہوئی ہے۔

مزید خبریں :