Time 19 جون ، 2018
کھیل

پولش کیپر کی غلطی، سینیگال کی پولینڈ کیخلاف فتح

سینیگال کے دونوں گولز میں پولینڈ کے کھلاڑیوں نے اپنا کردار ادا کیا—اے ایف پی۔

ماسکو: پولش کیپر کی غلطی اور کھلاڑی تھیاگو سیونک کے اون گول کی بدولت سینیگال نے فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے اپنے پہلے میچ میں پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول شکست دے دی۔

ماسکو کے اسپارٹک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سینیگال 86ویں منٹ تک دو صفر سے سبقت حاصل کیے ہوئے تھا تاہم پولینڈ کے مڈ فیلڈر گرزیگورز کریچوئک نے 86ویں منٹ میں گول کرکے پولینڈ کے لیے امیدیں جگادیں تاہم سینیگال نے اختتام تک پولینڈ کو مزید گول کرنے سے باز رکھا۔

سینیگال کے دونوں گولز میں حریف ٹیم نے کردار ادا کیا۔ پولینڈ کے کھلاڑی سیونک نے غلطی سے گیند اپنے ہی گول میں پہنچادی جس کی بدولت 37ویں منٹ میں سینیگال کو پہلا گول ملا۔

60ویں منٹ میں پولینڈ کے گول کیپر کی غلطی کے باعث سینیگال اپنی سبقت دوگنی کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

میچ کے 86ویں منٹ میں پولینڈ ایک گول کرنے میں کامیاب رہا تاہم میچ کا اختتام سینیگال کے حق میں 2-1 پر ہوا۔

سینیگال اپنا اگلا میچ جاپان کے خلاف کھیلے گا جس نے کولمبیا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

پولینڈ اپنا اگلا میچ کولمبیا کے خلاف کھیلے گی۔

مزید خبریں :