جب اژدھا، کتے پر بھاری پڑ گیا


کتا اور وہ بھی خونخوار قسم کا کتا اگر کسی پر حملہ کردے تو اس کا علاج 14 انجیکشنز کی صورت میں ہی ہوتا ہے لیکن تھائی لینڈ میں ایک اژدھے نے کتے پر حملہ کرکے اسے خوفزدہ کردیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اژدھے نے ایک کتے کو بری طرح سے جکڑ رکھا ہے اور وہ بے چارہ اُس کی گرفت سے نکلنے میں ناکام ہے۔

اردگرد کے افراد یہ منظر دیکھ کر پہلے تو یہ سمجھے کہ شاید کتا، اژدھے کا مقابلہ کرلے گا لیکن پھر کتے کو تڑپتا دیکھ کر وہ اُس کی مدد کو دوڑے چلے آئے۔

بے سدھ پڑے کتے کو اژدھے کی گرفت سے آزاد کروانے کے لیے لوگوں نے کئی طریقے آزمانے کی کوشش کی اور آخر کار ڈنڈوں کا استعمال کرکے اُسے اژدھے کے شکنجے سے رہائی دلوائی، جس کے بعد وہ کتا وہاں سے دُم دبا کر ایسا بھاگا کہ دوبارہ پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

مزید خبریں :