Time 29 جون ، 2018
پاکستان

اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری

 احتساب عدالت نے بھی اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سپریم کورٹ کے حکم پر معطل کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا تھا جس میں مسلسل عدم حاضری پر احتساب عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

سپریم کورٹ کے بار بار بلانے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 8 مئی کو سابق وزیر خزانہ کی سینیٹ کی رکنیت عبوری طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور اپنے گھر کی تعمیر کے لیے سڑک نکالنے کا کیس بھی زیر سماعت ہے تاہم وہ علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور انہوں نے اپنی میڈیکل رپورٹس عدالت کو بھجوا رکھی ہیں۔

مزید خبریں :