دنیا
27 جولائی ، 2012

یورپی عدالت میں سعودی شہری کا مقدمہ، پولینڈ سے جواب طلب

یورپی عدالت میں سعودی شہری کا مقدمہ، پولینڈ سے جواب طلب

برسلز … یورپ کی انسانی حقوق عدالت نے پولینڈ سے عبدالرحیم النشیری کے مقدمے سے متعلق مخصوص دستاویزات اور اس پر جواب طلب کرلیا ہے۔ سعودی عرب کے عبدالرحیم النشیری کوگوانتا ناموبے منتقل کرنے سے پہلے پولینڈ میں سی آئی اے کے خفیہ تفتیشی مرکز میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ یورپی عدالت نے پولینڈ سے پوچھا ہے کہ اگر النشیری کو پولینڈ کی سرزمین پر خفیہ حراستی مرکز میں رکھا گیا تھا تو پولش سرزمین پر اس خفیہ حراستی مرکز کے دستاویزی ثبوت فراہم کئے جائیں۔ اس بات کے دستاویزی ثبوت بھی پیش کئے جائیں کہ سال 2008 ء میں تفتیش کے دوران النشیری کو زخمی ملزم کا درجہ دیا گیاتھا۔ النشیری کو گوانتا ناموبے میں ملٹری کمیشن کی جانب سے اپنے خلاف مقدمے کی کارروائی کا انتظار ہے۔اس پر سال 2000ء میں عدن کی بندرگاہ پر امریکی بحری بیڑے پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

مزید خبریں :