27 جولائی ، 2012
اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کے ممالک سے پرامن تعلقات کا خواہاں ہے جبکہ عالمی طاقتوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ وفاقی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے وزیراعظم سے پی ایم ہاوٴس اسلام آباد میں ملاقات کی اور خطے سمیت اہم ممالک کے بارے میں پالیسی پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم سے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بھی ملاقات اور معاشی صورتحال سمیت بجلی بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات پر اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو رمضان المبارک میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی ہدایت کی۔