27 جولائی ، 2012
اسلام آباد…وفاقی حکومت نے سابق کور کمانڈر پشاور، جنرل (ر) آصف یاسین کو نیا سیکریٹری دفاع تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق موجودہ قائم مقام سیکریٹری دفاع نرگس سیٹھی بطور سیکریٹری کابینہ فرائض سرانجام دیں گی، حکومت نے انہیں لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد نعیم لودھی کی برطرفی کے بعد سے وزارت دفاع کی اضافی ذمہ داریاں دے رکھی تھیں۔ جنرل (ر) آصف یاسین سابق کور کمانڈر پشاور بھی رہ چکے ہیں۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ان کی بطور سیکریٹری دفاع تقرر کا نوٹی فکیشن جلد جاری کئے جانے کا امکان ہے۔