پاکستان
27 جولائی ، 2012

نیٹو سپلائی روکنے کا احتجاج کے سوا کوئی ذریعہ نہیں، سید منور حسن

نیٹو سپلائی روکنے کا احتجاج کے سوا کوئی ذریعہ نہیں، سید منور حسن

لاہور … جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ نیٹوسپلائی روکنے کا احتجاج کے سوا کو ئی ذریعہ نہیں، پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔ منصورہ لاہورمیں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مشیر داخلہ رحمان ملک کو چاہئے کہ ایک لانگ مارچ وہ اپنی قیادت میں کریں اور قوم کو نیٹو سپلائی کھولنے کے فوائد سے آگاہ کریں۔ سید منورحسن نے کہا حکومت امریکا کے ساتھ جس ایم او یو پر دستخط کرنے جارہی ہے اس کے تحت کنٹینرز کا معاوضہ نہیں لیا جائے گا، نیٹو کنٹینرز کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ حکمرانوں نے اس ڈیل کے ذریعے کیا فوائد حاصل کیے ہیں ۔

مزید خبریں :