پاکستان
27 جولائی ، 2012

برما میں مسلمانوں کی نسل کشی : کراچی بار کے تحت سٹی کورٹ میں احتجاج

کراچی …برما میں مسلمانوں کی نسل کشی اور مظالم کے خلاف کراچی بار ایسوسی ایشن کے تحت وکلاء نے سٹی کورٹ میں احتجاج کیا۔ وکلاء رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ برمی مسلمانوں پرمظالم اور اقوام متحدہ ،امریکا اور دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے۔ کراچی بارایسوسی ایشن کے تحت برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور ہزاروں مسلمانوں کے قتل عالم کے خلاف وکلاء نے سٹی کورٹ میں احتجاج کیا، امریکا اور اقوام متحدہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدرکراچی بارمحمودالحسن ایڈووکیٹ نے کہاکہ مظالم برما میں ہوں فلسطین،شام یا کشمیروافغانستان میں اقوام متحدہ اور امریکا کو کوئی سروکار نہیں انہوں نے کہاکہ عالمیبرادری کو نہ تو ڈرون حملوں کا نشانہ بننے والے معصوم پاکستانیوں کا لہو نظر آتاہے اورنہ ہی برما کے مسلمانوں کے ہزاروں لاشے۔جنرل سیکریٹری کراچی بار خالدممتاز ایڈووکیٹ نے کہاکہ برما کے مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم پر امریکا کی خاموشی مسلم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ افسوسناک بات تو یہ ہے مسلم حکمراں بھی برما میں مسلم نسل کشی پر کوئی عملی کردار ادانہیں کر رہے

مزید خبریں :