پاکستان
27 جولائی ، 2012

رجسٹرار سپریم کورٹ نیب ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تیسرا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

رجسٹرار سپریم کورٹ نیب ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تیسرا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد …رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر حسین ،ارسلان افتخار کیس میں آج نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔جس پرنیب نے ڈاکٹر فقیر حسین کو تیسرا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کے ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں سپریم کورٹ کے رجسٹرارڈاکٹر فقیر حسین کوذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لئے نیب تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے نوٹس بھجوایا جائے گا۔نوٹس ان کی رہائش گاہ پر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نیب کے اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر فقیر حسین کے ساتھ بطور رجسٹرار سپریم کورٹ یا ان کی سرکاری حیثیت میں کوئی خط وکتابت نہیں کی جائیگی۔ جبکہ انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لئے سمن آئندہ ہفتے بھیجا جائے گا۔نیب کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے برطانوی حکام کو بین الاقوامی باہمی تعاون کے لئے برطانوی سفارتی ذرائع اور پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے درخواست بھی بھجوادی ہے۔

مزید خبریں :