پاکستان
27 جولائی ، 2012

ایم کیو ایم سے کہہ دیا گول میز کانفرنس التواء انتخابات نہیں بننا چاہیے،لیاقت بلوچ

ایم کیو ایم سے کہہ دیا گول میز کانفرنس التواء انتخابات نہیں بننا چاہیے،لیاقت بلوچ

ملتان …جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے کہہ دیا ہے کہ گول میز کانفرنس کے انعقاد میں دیر نا کی جائے اور نہ ہی اس کانفرنس کو انتخابات کے التوا کا ذریعہ بننا چاہیے یہ بات انہوں نے ملتان میں صحافیوں کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے وفد پر واضح کردیا ہے کہ وہ اپوزیشن نہیں حکومتی جماعت ہیں اور انکی جان اقتدار میں پھنسی رہتی ہے جس پر ایم کیو ایم کے وفد کا کہناتھا کہ اگر وہ اقتدار سے الگ ہو ئے تو بہت سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو آزاد غیرجانبدار اور اصول پر مبنی فیصلے کرنے چاہئیں،وہ عدلیہ کو سر نگوں نہیں ہونے دیں گے اور اسکی حفاظت کریں گے ۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک سے لوٹی ہوئی دولت خواہ وہ سوئس بینکوں میں ہو یا منی لانڈرنگ کیذریعے باہر بھجوائی گئی ہو واپس آنی چاہیے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سو جوتے اور سو پیاز کھانے کی سیاست کو ترک کردے ۔

مزید خبریں :