پاکستان
27 جولائی ، 2012

کراچی : مجلس وحدت المسلمین کے تحت برمی مسلمانوں پرمظالم کے خلاف احتجاج

کراچی …کراچی میں مجلس وحدت المسلمین کے تحت برما میں مسلمانوں پرمظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مجلس وحدت المسلمین کے رہنماوٴں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ برما میں مسلمانوں پرمظالم کے تحفظ کیلئے عالمی امن افواج بھجوائی جائے۔ مجلس وحدت المسلمین کے تحت نماز جمعہ کے بعدجامع مسجدکھارادرکے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاور بینرزاٹھارکھے تھے۔احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت المسلمین کے رہنماوٴں مولانا باقر زیدی اور مولانا علی انور جعفری نے خطاب کیا۔مولانا باقر زیدی نے برما کے مظلوم مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ آخرکیا وجہ ہے کہ دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھانے والے عالمی ٹھیکیداروں کو برما کی صورتحال نظر نہیں آرہی۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ ،اوآئی سی سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی انکی دوغلی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے اسلامی حکومتوں سے بھی مطالبہ کیاکہ امریکی کاسہ لیسی کے بجائے برما کے مظلوم مسلمانوں کیلئے مشترکہ کردار اداکریں۔

مزید خبریں :