پاکستان
27 جولائی ، 2012

واپڈا کا مخصوص ٹولہ لوڈ شیڈنگ کرکے پیپلزپارٹی کو ناکام بنانا چاہتا ہے،سلیم حیدر

اسلام آباد …آخرکارپیپلز پارٹی کے ایک وزیر نے لوڈ شیڈنگ کی آڑ میں پارٹی کے خلاف سازش کرنے والوں کا پتا چلا لیا ۔ وزیر مملکت برائے دفاع سردار سلیم حیدرکاکہناہے کہ واپڈا کا ایک مخصوص ٹولہ طویل لوڈ شیڈنگ کر کے سازش کر رہاہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں سردار سلیم حیدر نے یہ بھی بتادیاکہ واپڈا والے آخر یہ سازش کرکیوں رہے ہیں۔ ان کے مطابق واپڈاوالے نہیں چاہتے کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرسکے۔ جب انہوں نے یہ کہاکہ ملک میں بجلی کامسئلہ اتنا سنگین نہیں جتنا بتایا جا رہا ہے۔ساتھ ہی اپنے حلقے کی مثال بھی دیدی۔ یعنی چوبیس گھنٹوں میں سے بجلی ملتی ہے محض چارگھنٹے۔انہوں نے ساتھ ہی وارننگ بھی دیدی کہ اس میں کمی نہ ہوئی تووہ کسی کوکچھ کہنے کے بجائے واپڈاحکام سے نمٹ لیں گے۔

مزید خبریں :