پاکستان
27 جولائی ، 2012

ایم کیوایم کے وفد کی سنی تحریک کے رہنماؤں سے ملاقات،گول میز کانفرس پر گفتگو

ایم کیوایم کے وفد کی سنی تحریک کے رہنماؤں سے ملاقات،گول میز کانفرس پر گفتگو

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں پر مشتمل وفد نے سنی تحریک کے مرکز اہلسنت کا دورہ کیا اور ایم کیو ایم کی جانب سے گول میز کانفرنس کی تجویز پر گفت گو کی۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملک میں قومی یکجہتی پراتفاق رائے کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے نہیں تھی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں کنور نوید جمیل، ڈاکٹر صغیر احمد اور واسع جلیل پر مشتمل وفد نے مرکز اہلسنت کا دورہ کیا۔ اور سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری سمیت دیگر رہ نماوٴں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کی سیاسی صورتحال پر گفت گو کی گئی۔ بعد میں میڈیا سے گفت گو میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے حالیہ دو بیانات میں عوام کو دعوت فکر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں داخلی اور خارجی خطرات منڈلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنی تحریک کا کراچی کی سیاست میں اہم کردار ہے اوراس نے مذہبی رواداری اور فرقہ قرانہ ہم آہنگی کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اس موقع پر سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مرکز اہلسنت آمد پر ایم کیو ایم کے رہنما ؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ایم کی ایم کی جانب سے گول میز کانفرنس کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور دہشت گردی سے پاک معاثرے کے قیام کے لئے تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :