پاکستان
27 جولائی ، 2012

کراچی: نیپا کے قریب ڈیپارٹمنٹل اسٹور پر بم حملہ، ایک شخص زخمی

کراچی: نیپا کے قریب ڈیپارٹمنٹل اسٹور پر بم حملہ، ایک شخص زخمی

کراچی … کراچی کے علاقے نیپا کے قریب ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے قریب دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نیپا چورنگی پر واقع ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے قریب نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، دستی بم حملے میں 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ واقع میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ واقع سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :