پاکستان
27 جولائی ، 2012

مظفر گڑھ: ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ، 3پلانٹس بند، 1550میگا واٹ کی کمی

مظفر گڑھ: ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ، 3پلانٹس بند، 1550میگا واٹ کی کمی

مظفر گڑھ… مظفر گڑھ اور گرد و نواح میں طوفان کے باعث ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کر گئیں، جامشورو سمیت 3 پاور پلانٹس بند کرنا پڑ گئے،سسٹم میں 1550میگاواٹ بجلی کم ہو گئی جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق مظفرگڑھ میں طوفان کے باعث ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کر گئیں جس کے بعد اے ای ایس لال پیر، پاک جنریشن اور جام شورو پاور ہاوٴس بند کردیئے گئے ہیں۔ ان پاور ہاوٴسز کی بندش کے بعد سسٹم میں 1550 میگاواٹ بجلی کم ہو گئی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق مظفرگڑھ میں طوفان رکنے پر ٹرانسمیشن لائنز کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔

مزید خبریں :