کھیل
28 جولائی ، 2012

لندن اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل چین کی شوٹر سیلنگ ای نے جیت لیا

لندن اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل چین کی شوٹر سیلنگ ای نے جیت لیا

لندن … چین کی شوٹر سیلنگ ای نے لندن اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل جیت لیا،انہوں نے 10میٹر رائفل شوٹنگ ایونٹ میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ لندن اولمپکس کی میڈل ٹیبل پر سب سے پہلے چین کا نام آیا، چین کی شوٹر سیلنگ ای نے ویمنز 10 میٹر ایئر رائفل شوٹنگ ایونٹ میں 502.9 پوائنٹس بناکر لندن اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا، مقابلہ اس قدر سنسنی خیز تھا کہ پولینڈ اور چینی شوٹرز کے درمیان برتری کا توازن بار بار بدلتا رہا۔ بلآخر چینی شوٹر نے نویں اور دسویں راوٴنڈ میں ایسی نشانہ بازی کی کہ کوئی ان تک نہ پہنچ سکا اور انہوں نے طلائی تمغہ جیت لیا، پولینڈ کی سیلوا بو گاچکہ نے 0.7 کے فرق سے چاندی اور چین ہی کی ڈین یو نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مزید خبریں :