پیپلزپارٹی نے خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کردیا

خورشید شاہ گزشتہ دور حکومت میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہے: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کردیا۔

گزشتہ روز ہم خیال جماعتوں کے گرینڈ الائنس کی اے پی سی میں اسمبلی میں حلف اٹھانے اور وزیراعظم سمیت اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ہم خیال جماعتوں نے وزیراعظم کا امیدوار اکثریت کےباعث مسلم لیگ (ن) سے لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کے مطابق پیپلزپارٹی نے خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کردیا ہے اور وہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے امیدوار ہوں گے۔

ترجمان چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیا تھا اور بلاول بھٹو زرداری نے مشاورت کے بعد خورشید شاہ کے نام کی منظوری دی۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ سکھر سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور وہ گزشتہ دور حکومت میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تھے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف وفاق میں حکومت سازی کے لیے کوششیں کررہی ہے اور ایم کیوایم بھی اس کی اتحادی جماعت بن گئی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس حکومت سازی کے لیے نمبر مکمل ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :