29 جولائی ، 2012
بیجنگ… سروے نے چینی مردوں کو مشکل میں ڈال دیا۔شریک حیات کے انتخاب کے لیے چینی خواتین لڑکوں کی بھاری آمدنی دیکھتی ہیں،چین کی ویب سائٹ اور یو تھ ریسرچ سینٹر کی جاری سروے رپورٹ کے مطابق لڑکے کی آمدنی چینی خواتین کی شادی کے لیے پہلی ترجیح ہوتی ہے۔ شنگھائی کے انٹرنیشنل ہوٹل میں سیکڑوں غیرشادہ شدہ افراد نے اپنے انتخاب کا اظہار کیا، تقریبا 34 فیصد خواتین نے اپنے شریک حیات کے لیے مالی طور پر مستحکم ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔