29 جولائی ، 2012
نئی دہلی… بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے مقبوضہ کشمیر میں پاک بھارت سرحد کے درمیان400میٹر لمبی سرنگ کا سراغ لگایا ہے۔ بھارتی سکیورٹی فورس کے حکام کے مطابق سرنگ کا انکشاف مقبوضہ کشمیر کے ضلع سامبا میں ہوا۔تقریباً 4فٹ چوڑی یہ سرنگ 300میٹر پاکستانی علاقے اور ایک سو میٹر مقبوضہ کشمیر میں ہے۔ سامبا کیڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ سرنگ 20 فٹ گہرائی میں بہت مہارت سے بنائی گئی ہے۔ انھوں نے خیال ظاہر کیا یہ سرنگ اسمگلروں یا شدت پسندوں نے بنائی ہوگی ۔بھارتی حکام نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔