پاکستان
29 جولائی ، 2012

نوشہرہ: امان گڑھ میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج، گرڈ اسٹیشن پر حملہ

نوشہرہ: امان گڑھ میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج، گرڈ اسٹیشن پر حملہ

نوشہرہ … نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ کے عوام نے 20گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے امان گڑھ گرڈ اسٹیشن پر حملہ کردیا، گرڈ اسٹیشن کے گیٹ اور شیشے توڑ دئیے۔ نوشہرہ میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ سحر و افطار کے اوقات میں بھی بجلی نہ ہونے کے خلاف شہریوں نے امان گڑھ گرڈ اسٹیشن پر حملہ کیا۔ مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن میں گھس کر دفاتر کے شیشے، فرنیچر اور کھڑکیاں توڑ ڈالیں۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی،لیکن مظاہرین مزید مشتعل ہوگئے اور گرڈ سٹیشن کے اندر گھاس پھوس کو آگ لگادی۔احتجاج کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

مزید خبریں :