پاکستان
29 جولائی ، 2012

کراچی: بھتا خوری اور گینگ وار، سعید آباد سے کالعدم تنظیم کا رکن گرفتار

کراچی … کراچی میں سعید آباد کے علاقے سے رینجرز کے ہاتھوں گرفتار بھتہ خور اور گینگ وار کے ملزم کی گرفتاری پولیس نے ظاہر کردی ہے، ملزم کا تعلق کالعدم پیپلز امن کمیٹی سے ہے۔پولیس کے مطابق کراچی میں سعید آباد کے علاقے سے رینجرز کے ہاتھوں گرفتار بھتہ خور اور گینگ وار کے ملزم اعجاز کمانڈو کی گرفتاری پولیس نے ظاہر کردی ۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم اعجاز کمانڈو کے خلاف بھتہ خوری کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، جبکہ ملزم کا تعلق کالعدم پیپلز امن کمیٹی سے ہے۔

مزید خبریں :