پاکستان
29 جولائی ، 2012

متحدہ وفد کی فضل کریم سے ملاقات،کانفرنس میں شرکت کی دعوت

متحدہ وفد کی فضل کریم سے ملاقات،کانفرنس میں شرکت کی دعوت

فیصل آباد…متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم سے ملاقات کی اورانہیں گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کا تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کا ایجنڈا خوش آئند ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے نو رکنی وفد نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم سے فیصل آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ ملک کو بچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی ہدایت پر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے جارہے ہیں۔مسلم لیگ ن اور عمران خان کو بھی ملاقات کیلئے پیغامات بھجوائے گئے ہیں۔اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت بین الاقوامی سازشوں کا مرکز بنا ہواہے۔ملک میں مہنگائی ،دہشت گردی ،مذہبی انتہا پسندی اورداخلی و خارجی صورتحال خراب ہے۔ الطاف حسین کا تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کا ایجنڈا خوش آئند ہے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان کے تمام سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ اختلافات بھلا کرایک ہوجائیں۔

مزید خبریں :