پاکستان
29 جولائی ، 2012

صدر زرداری نے لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا، کل اہم اجلاس طلب

صدر زرداری نے لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا، کل اہم اجلاس طلب

اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے لوڈ شیڈنگ کے بحران پر کل ایوان صدر میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ صدر زرداری نے رمضان میں بعض شہروں میں سحر اور افطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سخت نوٹس لیا۔ انہوں نے معاملے پر غور کیلئے کل اہم اجلاس بلایا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم راجا پرویز اشرف، خزانہ، پانی و بجلی اور پیٹرولیم و گیس کے وزیر اور سیکریٹریز بھی شرکت کریں گے۔

مزید خبریں :