پاکستان
29 جولائی ، 2012

لاہور :مسجد کے موذن کو حساس اداروں نے حراست میں لے لیا

لاہور… لاہور میں حساس اداروں کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے لوئر مال کے علاقے سے ایک شدت پسند گرفتار کر کے تفتیش کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق 30 سالہ شدت پسند اللہ یار کا سرگودھا کا رہائشی ہے اورتین سال سے لاہور میں مقیم تھا۔جوائنٹ انٹرو گیشن ٹیم نے لوئر مال کے علاقے توحید نگر کی مسجد سے گرفتار کیا۔ملزم مسجد میں موذن تھااور اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔اسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :