Time 30 اگست ، 2018
پاکستان

کراچی میں کرنٹ لگنے سے 8 سالہ بچے کے دونوں ہاتھ ضائع


کراچی میں 8 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا جس کے نتیجے میں اس کے دونوں ہاتھ کاٹنے پڑے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ شہر قائد کے علاقے احسن آباد میں پیش آیا، انچارج برن سینٹر ڈاکٹر احمر کے مطابق جب عمر کو اسپتال لایا گیا تھا تو اس کے دونوں بازو بری طرح جھلسے ہوئے تھے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی بچے پر تار گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ کے الیکٹرک حکام سے وضاحت طلب کرلی گئی۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق کمشنر کراچی سے بھی واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عمر کو علاج معالجہ کی ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ واقعے پربے حد افسوس ہے،بچے کے اہلخانہ کیساتھ ہمدردی ہے،ممکنہ معاونت کی جائے گی۔

دوسری جانب عمر کے والدین نے کے الیکٹرک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :