Time 10 ستمبر ، 2018
کھیل

ایشین گیمز ولیج سے اشیاء غائب ہونے کا معاملہ، ہاکی کھلاڑی ملوث

ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے کمروں سے استعمال کی اشیاء غائب کیں جن میں سے کچھ کو ولیج انتظامیہ نے جکارتہ ائرپورٹ سے برآمد کیا—فائل فوٹو۔

لاہور: ایشین گیمز ولیج سے اشیاء غائب میں ہاکی کھلاڑیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے کمروں سے استعمال کی اشیاء غائب کیں جن میں سے کچھ کو ولیج انتظامیہ نے جکارتہ ائرپورٹ سے برآمد کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ولیج انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے جرمانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم معاملہ طے پانے پر متوقع بھاری جرمانے سے کھلاڑی بچ گئے۔

دستے کی انتظامیہ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نےمعاملہ رفع دفع کرانےکی کوشش کی۔

پی او اے کے عہدیداروں نے مقامی انتظامیہ اور اولمپک کونسل آف کی مدد سے معاملہ ختم کیا۔

مزید خبریں :