صحت و سائنس
31 جولائی ، 2012

خیبر پختونخوا: گر دے کے مریضوں کیلئے سہولیا ت کی تفصیلات طلب

 خیبر پختونخوا: گر دے کے مریضوں کیلئے سہولیا ت کی تفصیلات طلب

پشاور…محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے کے اسپتالوں میں گردوں کے مریضوں اور علاج معالجے کی سہولیات کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلیں ،جسے آئندہ ہیلتھ انفارمیشن رپورٹ میں پیش کیا جائے گا۔محکمہ صحت کے زرائع کے مطابق محکمے کے پاس اس وقت گردوں کے مریضوں اور ان کے علاج کے حوالے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں،جس پر تمام اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر رپورٹ پیش کریں تاکہ آئندہ ہیلتھ انفارمیشن رپورٹ میں اسے شامل کرکے ایسے مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے منصوبہ بندی کی جاسکے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہزاروں افراد گردوں کے مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ تاہم اسپتالوں میں ان کے علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

مزید خبریں :