ڈیرہ غازی میں گلی کے بیچوں بیچ کھلی منفرد اوپن آرٹ گیلری

ڈیرہ غازی خان کے رؤف زیب کو شوق نے مجسمہ ساز بنا دیا ہے—۔جیو نیوز اسکرین گریب

ڈیرہ غازی خان: صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے مجسمہ ساز رؤف زیب نے کھلے آسمان تلے، گلی کے بیچوں بیچ اپنی آرٹ گیلری سجالی، جسے دیکھنے والے تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔

ڈیرہ غازی خان کے رؤف زیب کو شوق نے مجسمہ ساز بنا دیا ہے اور اس ماہر فنکار نے گھر کے باہر گلی کے بیچوں بیچ کھلے آسمان تلے اپنے فن پاروں کی اوپن آرٹ گیلری سجا رکھی ہے۔

رؤف زیب کے مطابق مجسمہ سازی ان کا شوق ہے اور وہ پلاسٹک آف پیرس کے ساتھ یہ کام کرتے ہیں۔

 پلاسٹر آف پیرس سے بنا ایک فن پارہ—۔جیو نیوز اسکرین گریب

اور واقعی پلاسٹر آف پیرس اور مٹی سے بنائے گئے ان فن پاروں پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک مجسمے کی تکمیل میں تقریباً ایک ماہ کا عرصہ لگتا ہے۔

رؤف زیب نے گھر کے باہر گلی کے بیچوں بیچ کھلے آسمان تلے اپنے فن پاروں کی اوپن آرٹ گیلری سجا رکھی ہے—۔جیو نیوز اسکرین گریب

رؤف زیب کے تخلیق کردہ مجسمے جو بھی دیکھتا ہے، وہ سیلفی بنائے بغیر نہیں رہ پاتا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ان خوبصورت مجسموں کے تخلیق کار کو حکومتی سطح پر پذیرائی ملنی چاہیے۔

مزید خبریں :