02 اگست ، 2012
لاہور … نائب وزیر اعظم چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ ن لیگ شوکت خانم کینسر اسپتال جیسے فلاحی ادارے کو انتقامی سیاست کی نذر نہ کرے۔ لاہور سے جاری بیان میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا شوکت خانم اسپتال غیر سیاسی فلاحی ادارہ ہے جہاں کینسر کے لاکھوں مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اور مستحق مریضوں کا فری علاج بھی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے خلاف الزامات سے عمران خان کو تو شاید نقصان نہ پہنچے لیکن کینسر کے مریضوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔